رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو ہٹا کر خالد مقبول صدیقی کو کنوینر مقرر کردیا

فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، ہمارے علم میں لائے بغیر پارٹی کا آئین تبدیل کیا، کنور نوید جمیل


ویب ڈیسک February 11, 2018
یہ فیصلہ ہمارے لیے بہت تکلیف دہ ہے لیکن ہم مجبور ہیں، کنور نوید جمیل، فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پارٹی کنوینر کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کو کنوینر مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عامر خان، خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل، نسرین جلیل اور دیگر متحدہ رہنما موجود تھے۔ ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ نے کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے لیے بہت تکلیف ہے لیکن ہم مجبور ہیں اور فاروق ستار کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کنوینر شپ سے برطرف کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔


یہ پڑھیں: ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا
کنور خالد جمیل نے کہا کہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، ہمارے علم میں لائے بغیر پارٹی کا آئین تبدیل کردیا، ہم صورتحال کی بہتری کے لیے کوششیں کرتے رہے کوشش تھی کہ گھر کی بات گھر میں ہی رہے لیکن صورتحال قابو سے باہر ہوگئی مجبور ہوئے تو ووٹرز کو اعتماد میں لینے کے لیے بات باہر لانا پڑی۔

ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے بار بار کہنے کے باوجود پارٹی کے گوشوارے جمع نہیں کرائے گئے جس پر الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم کی پارٹی رجسٹریشن منسوخ ہوگئی تھی اس ساری غلطی کی ذمہ داری فاروق ستار پر عائد ہوتی ہے،فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اختیارات کئی بار استعمال کیے،ایسی بہت ساری باتیں ہیں تاہم صرف چند فیصد آپ سے شیئر کی جارہی ہیں درحقیقت فاروق ستار نے دھوکے سے خود کو پارٹی کا سر براہ بنایا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے پرمتحدہ 2 دھڑوں میں تقسیم
کنور خالد جمیل نے کہا کہ تنظیم کے اندر پسند نا پسند، اقربا پروری اپنے عروج پر ہے، مطلق العنانی کے ذریعے سارے کام کیے جارہے ہیں، فاروق ستار کے غلط کاموں کو محض انہیں منانے اور پارٹی نہ توڑنے کی خاطر تسلیم کیا، ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے تکلیف ہورہی ہے کہ فاروق ستار آج سے کنوینر نہیں بلکہ پارٹی کے محض ایک کارکن ہیں، رابطہ کمیٹی کا جلد اجلاس منعقد ہوگا جس میں طے کیا جائے گا کہ اگلا کنوینر کون ہوگا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ کہنا کہ ہم سینیٹ کے ٹکٹوں پر لڑ رہے ہیں درست نہیں ہمیں سینیٹ و قومی اسمبلی کے ٹکٹوں سے کوئی غرض نہیں سارے ٹکٹ انہیں ہی مبارک ہوں یہ عمل کبھی ہمارے مطمع نظر نہیں رہا۔

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان دو دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے ایک دھڑے کی قیادت پارٹی کنوینر و سربراہ فاروق ستار جب کہ دوسرے دھڑے کی قیادت ڈپٹی کنوینر عامر خان کررہے ہیں جن کے ساتھ رابطہ کمیٹی کے بڑی اکثریت میں 20 ارکان موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کامران ٹیسوری کو معطل کرنے والے رابطہ کمیٹی ارکان معطل
فاروق ستار بحیثیت سربراہ ان 20 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرچکے ہیں جس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ وہ بتائیں کہ ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری کو کس بات پر معطل کیا گیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ پارٹی میں اندرونی اختلافات کئی ماہ سے جاری تھے تاہم یہ اختلافات اس وقت میڈیا پر منظر عام پر آئے جب کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا معاملہ ہوا تو یہ اختلافات دھڑے بننے کا سبب بن گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |