اسٹاک مارکیٹ تیزی برقرار مزید 22 پوائنٹس کا اضافہ

انڈیکس 17948 پر بند، مارکیٹ سرمایہ 44 کھرب سے تجاوز، 10 کروڑ حصص کا لین دین


Business Reporter March 29, 2013
انڈیکس 17948 پر بند، مارکیٹ سرمایہ 44 کھرب سے تجاوز، 10 کروڑ حصص کا لین دین۔ فوٹو اے ایف پی

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں مارکیٹ سرمایہ ایک بار پھر44کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 21.62 پوائنٹس اضافے کے بعد 17947.76 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 27 پوائنٹس کمی سے 14161اور کے ایس ای آک شیئرز انڈیکس 66 پوائنٹس اضافے سے 12681 پوائنٹس پر بند ہوئے، مارکیٹ سرمایہ 23 ارب روپے کے اضافے سے 44 کھرب 5ارب 51 کروڑ 38 لاکھ 31 ہزار 55 روپے ہو گیا جبکہ کاروباری حجم 4 کروڑ75 لاکھ کی کمی سے 10 کروڑ 5 لاکھ 49 ہزار 980 حصص پر مشتمل رہا۔

2

مجموعی طور پر 318 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 130 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 151 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور37کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق نگراں حکومت کی تشکیل کے مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد سرمایہ کاروں میں اطمینان پایا جاتا ہے تاہم اب بھی بعض سرمایہ کار حصص کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز سرمایہ کاروں کی جانب سے ایوی ایشن، ٹیلی کام، فرٹیلائزر، سیمنٹ اور بینکنگ و مالیاتی اداروں کے حصص کی خرید وفروخت دیکھی گئی، یونی لیور اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا، یونی لیور کے حصص کی قیمت 582.15 روپے اضافے سے 12225.21 اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت249روپے اضافے سے 5499 روپے رہی جبکہ انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 20.99 روپے کمی سے428 اور پاک سروسز کے حصص کی قیمت 10.12 روپے کمی سے 194.88 روپے ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں