روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ71 افراد ہلاک

طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگیا


ویب ڈیسک February 11, 2018
طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگیا۔ فوٹو: ڈیلی میل

روس میں نجی ایئرلائن کا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا اور خدشہ ہے کہ اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

روس کی ایئرلائنرکمپنی سیراٹوو کا ایک چھوٹا طیارہ اے این 148 ٹیک آف کے فوری بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگیا، طیارے میں عملے سمیت 71 افراد سوار تھے۔ طیارہ اورل کے شہر اورسک سے پرواز کررہا تھا۔

اورسک ایئرپورٹ کے عملے نے بتایا کہ حادثے کے بعد کسی مسافر کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔ دیگر ذرائع کے مطابق طیارہ ماسکو سے 80 کلومیٹردور ایک علاقے آرگنووو میں کہیں گرکر تباہ ہوا۔ ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ پرواز کے صرف دو منٹ بعد ہی مسافر طیارہ ریڈار سے اوجھل ہوگیا۔

واضح رہے کہ 2015 میں سیراٹوو ایئرلائن کی خلاف ضابطہ پروازوں اور کاک پٹ میں غیرمتعلقہ عملے کو بٹھانے پر اس کا بین الاقوامی پرواز کا لائسنس معطل کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ایئرلائن صرف روس میں ہی کام کررہی تھی اور اس کی زیادہ تر پروازیں جارجیا اور آرمینیا کے درمیان ہی جاری رہی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں