شپ بریکرز سے سیلز ٹیکس موخر ادائیگی سہولت واپس لے لی گئی

درآمدی سطح پر ری رول اسکریپ پر 5862 روپے فی میٹرک ٹن سیلز ٹیکس دینا ہوگا، نوٹیفکیشن جاری

درآمدی سطح پر ری رول اسکریپ پر 5862 روپے فی میٹرک ٹن سیلز ٹیکس دینا ہوگا، نوٹیفکیشن جاری فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے شپ بریکنگ انڈسٹری سے سیلز ٹیکس کی موخر ادائیگی کی سہولت واپس لے لی اور شپ بریکرز کو درآمدی سطح پر ری رول اسکریپ پر 5 ہزار 862 روپے فی میٹرک ٹن کے حساب سے سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

گزشتہ روز جاری ایس آر او نمبر243 (I)/2013 کے مطابق متعلقہ کلکٹرز شپ بریکرز کی کنسائنمنٹس سیلز ٹیکس اور دیگر حکومتی واجبات وصول کرکے کلیئر کرے گا، شپ بریکرز کی طرف سے جو جہاز بریکنگ کے لیے درآمد کیے جائیں گے ان جہازوں کی مجموعی ایل ڈی ٹی کا 70.5 حصہ ری رول ایبل اسکریپ پر مشتمل ہونا چاہیے۔ ایف بی آر نے اسٹیل میلٹر کی طرح شپ بریکنگ کے لیے بھی سیلزٹیکس کی شرح میں 43 فیصد کمی کا مطالبہ بھی مستردکردیا۔




ایف بی آر حکام نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مذکورہ اقدام کی شپ بریکنگ انڈسٹری نے مخالفت کی ہے اور اس حوالے سے شپ بریکنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا ہے تاہم ایف بی آر کے نوٹیفکیش میں کمشنر ان لینڈ ریونیو کو شپ بریکنگ انڈسٹری سے فل سیلز ٹیکس وصولی کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔
Load Next Story