ٹیکسٹائل ودیگر شعبوں کو جرمانے وڈیفالٹ سرچارج معاف

فروری 2013 تک کی سپلائز پر یکم اپریل سے قبل 2 فیصد سیلز ٹیکس جمع کرا دیا جائے، ایف بی آر

فروری 2013 تک کی سپلائز پر یکم اپریل سے قبل 2 فیصد سیلز ٹیکس جمع کرا دیا جائے، ایف بی آر فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکسٹائل، لیدر اور کارپٹ سمیت 5 زیرو ریٹڈ شعبوں سے زیرو ریٹنگ کی سہولت واپس لینے سے پیدا ہونے والے تنازع کے باعث ٹیکس واجبات جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کو 31 مارچ تک 2 فیصد کے حساب سے بغیر جرمانے اور ڈیفالٹ سرچاج کے واجبات جمع کرانے کی اجازت دے دی ہے۔

گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن نمبر 179(I)/2013 کے مطابق جن ٹیکس دہندگان نے یکم اپریل 2011 سے فروری 2013 تک کی سپلائز پر سیلز ٹیکس ادا نہیں کیا وہ خریداروں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ماضی یا موجودہ حیثیت کو خاطر میں لائے بغیر مذکورہ عرصے کے دوران کی جانے والی سپلائی پر 2 فیصد کے حساب سے سیلز ٹیکس کے واجبات جمع کرادیں تو ان ٹیکس دہندگان سے نہ تو ڈیفالٹ سرچارج وصول کیا جائے گا اور نہ ہی جرمانہ وصول کیا جائے گا۔




تاہم جن ٹیکس دہندگان کی طرف سے مذکورہ عرصے کے دوران کی جانے والی سپلائز پر زیادہ شرح کے حساب سے سیلز ٹیکس جمع کرایا ہے انہیں زائد سیلز ٹیکس کی رقم ریفنڈ نہیں کی جائے گی اور نہ ہی اس کی ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔
Load Next Story