بینک الفلاح ’ٹی ایف سی‘ کی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ
گونگ تقریب کا انعقاد، حالیہ دنوں میں لسٹ ہونیوالا یہ سب سے بڑا ٹی ایف سی ہے، عاطف باجوہ
JAMMU:
کراچی اسٹاک ایکسچینج نے لسٹنگ سے متعلق تمام درکار ضروریات کی تکمیل پر بینک الفلاح لمیٹڈکے ریٹڈ، لسٹڈ، ان سیکورڈ اور سب آرڈینیٹڈ ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس (ٹی ایف سی) کی قاعدے کے مطابق لسٹنگ اور کوٹیشن کے لیے کی جانے والی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج نے اس مذکورہ ڈیٹ سیکیورٹی کی قواعد کے مطابق لسٹنگ کے لیے Gong تقریب کا انعقاد بھی کیا۔ بینک الفلاح کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف باجوہ نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان میں قرضہ جاتی مارکیٹ کی ترقی کیلیے بینک مکمل طور پر پر عزم ہے اور یہ پانچواں ٹی ایف سی اسی ضمن میں ایک قدم ہے، ہمیں خوشی ہے کہ حالیہ دنوں میں لسٹ ہونے والا یہ سب سے بڑا ٹی ایف سی ہے اور اس کی تقسیم کاری کی حکمت عملی نان بینکنگ شعبے سے زیادہ سے زیادہ اور متنوع سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کیلیے ہے، پیش بینی کے تحت بینک قرضہ جاتی مارکیٹ میں نئی مصنوعات کے ساتھ سرمایہ کاری کے نئے اور وسیع تر راستے متعارف کرا رہا ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ مارکیٹ کے سرمائے میں ترقی ہوگی، بینک الفلاح نے کامیابی سے اس ٹی ایف سی کیلیے 5000 ملین روپے جمع کرلیے ہیں جن میں سے 3750 ملین پاکستانی روپے پرائیوٹ پلیسمنٹ کے ذریعے جمع کیے گئے جبکہ بینک نے 19 اور 20 فروری کو کی جانے والی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے ذریعے 1250 ملین روپے جمع کیے تھے، بینک کو اس سلسلے میں انتہائی حوصلہ افزا رد عمل ملا اور اس اشو پر 1250 ملین روپے کے مقابلے میں بینک کو 4081 ملین روپے موصول ہوئے جو3.7 گنا اوورسبسکرپشن ہے۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج کے مطابق ٹی ایف سی کا آغاز 28 مارچ 2013 سے کیا جائے گا، بونڈ آٹو میٹڈ ٹریڈنگ سسٹم (بیٹس) کے ذریعے ان ٹرم فنانس سرٹیفیکیٹس کی ٹرانزیکشن بینک الفلاح میں کی جائے گی جو T+1 بنیاد پر سیٹل ہوگی، یہ ٹی ایف سی سینٹرل ڈپازیٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) کی جانب سے اہل سیکیورٹی قرار دیا جاچکا ہے اور تمام ٹرانزیکشنز این سی سی پی ایل کے ذریعے کلیئر کی جائیں گی جس کی علامت کے طور پر "BAFLTFC5" کا تعین کیا جاچکا ہے۔