آر ٹی او تھری کراچی کا موٹر وہیکل ایکسائز ڈپارٹمنٹ کو نوٹس

محکمہ کمرشل گڈز ٹرانسپورٹ سے پرانی شرح سے ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کر رہا ہے۔


Khususi Reporter March 29, 2013
1 ارب کا ریونیو نقصان ہوا، ڈیفالٹ سرچارج وجرمانے سمیت ڈیڑھ ارب جمع کرانے کا حکم۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ماتحت ادارے ریجنل ٹیکس آفس تھری کراچی نے ڈیڑھ ارب روپے کے ٹیکس واجبات کی ریکوری کے لیے موٹر وہیکل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کراچی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سینئر افسر نے گزشتہ روز ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ آر ٹی او تھری کراچی کی آڈٹ ٹیم نے موٹر وہیکل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کراچی کے ریکارڈ کی چیکنگ کے دوران اس بات کا سراغ لگایا ہے کہ مذکورہ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے کمرشل گڈز ٹرانسپورٹ سے مالی سال 2012-13 میں ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیے جانے کے باوجود پرانی شرح کے حساب سے ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جس سے ایف بی آر کو ٹیکس کی مد میں 1ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

6

ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے موٹر وہیکل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کراچی سے ٹیکس واجبات، ڈیفالٹ سرچارج اور جرمانے کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے کی وصولی کیلیے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں