ایمنسٹی اسکیم سے 10 ہزار گاڑیوں کو قانونی شکل دی گئی

3 ارب روپے کی ڈیوٹی و ٹیکسز ملے، اسکیم کی مدت نہیں بڑھائی جائے گی، ایف بی آر


Khususi Reporter March 29, 2013
3 ارب روپے کی ڈیوٹی و ٹیکسز ملے، اسکیم کی مدت نہیں بڑھائی جائے گی، ایف بی آر فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت اب تک 10 ہزارغیر قانونی، نان کسٹمز پیڈ اور اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی شکل دے دی ہے جس سے ایف بی آر کو ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں 3 ارب روپے کے لگ بھگ ریونیو حاصل ہوا۔

گزشتہ روزجاری اعلامیے کے مطابق ایمنسٹی اسکیم کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، ایف بی آر اس اسکیم میں ہر گز توسیع نہیں کرے گا اور اس کی آخری تاریخ 31 مارچ ہی ہے۔

اسکیم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ 30 مارچ بروز ہفتہ اور 31 مارچ بروز اتوار کو اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی خواہش رکھنے والے افراد کیلیے کسٹمز فیلڈ آفس کھلے رہیں گے، اس کے علاوہ ان دنوں میں نیشنل بینک کی مخصوص برانچیں بھی کھلی ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔