ایم کیو ایم میں تبدیلی نہیں بلکہ تطہیر ہوئی خالد مقبول صدیقی

پورے پاکستان کے کارکنان اب ایم کیو ایم کو متحد ہوتا دیکھیں گے، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان

پورے پاکستان کے کارکنان اب ایم کیو ایم کو متحد ہوتا دیکھیں گے، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، فوٹو: فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے نئے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں تبدیلی نہیں بلکہ تطہیر ہوئی اب لوگ ایم کیو ایم کو متحدہ ہوتا دیکھیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے نئے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا بوسیدہ نظام کبھی سمجھ نہیں پایا پورے پاکستان کے کارکنان اب ایم کیو ایم کو متحد ہوتا دیکھیں گے، ایم کیو ایم میں تبدیلی نہیں بلکہ تطہیر ہوئی ہے، کارکنوں کی تعداد یہ پیغام دے گی کہ ایم کیو ایم قائم ہے میں نے دوبار ایسی تبدیلی کو پہلے بھی روکا تھا لیکن آج کی تبدیلی بہت نا گزیر تھی۔

یہ پڑھیں: رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو ہٹا کر خالد مقبول صدیقی کو کنوینر مقرر کردیا

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب شخصیت کی بات بالکل نہیں ہوگی بلکہ چہرے بدلتے رہیں گے اب ہم اپنے مقصد کے لیے نعرے لگائیں گے کیوں کہ ہماری پوری تاریخ قربانیوں اور ایثار سے بھری پڑی ہے۔

کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہا کہ 22 اگست 2016ء سے لے کر آج تک کے کنوینئر کارکنان کو پی آئی بی طلب کرتے رہے کارکنان اور ذمہ داران وہاں گئے انہوں نے ٹھیک کیا مگر اب آج کا سربراہ تمام ذمہ داران و کارکنان کو یہاں بہادر آباد بلا رہا ہے اور اب یہی کارکنان کا مرکز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج ایم کیو ایم حقیقی ٹو کی بنیاد رکھ دی گئی، فاروق ستار

خالد مقبول صدیقی نے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ پی آئی بی چھوڑ کر بہادر آباد مرکز کو جوائن کرلیں۔ ان کے پیغام پر ایم کیو ایم رہنما گلفراز خٹک نے بھی بہادر آباد کو جوائن کرلیا۔
Load Next Story