یوم شہادت علیؓجلوس و مجالس کیلیے سیکیورٹی پلان تیار

بم ڈسپوزل اسکواڈ، فائر بریگیڈز، ایمبولینسز کی موجودگی اور...

بم ڈسپوزل اسکواڈ، فائر بریگیڈز، ایمبولینسز کی موجودگی اور پیٹرولنگ کو موثر بنایا جائے،آئی جی

KARACHI:
21رمضان المبارک حضرت علیؓ کے یوم شہادت کی مناسبت سے شہر کے مختلف علاقوں سے نکلنے والے ماتمی جلوسوں اور مختلف مقامات پر منعقد کی جانے والی مجالس کی سیکیورٹی کیلیے پلان تیار کر لیا گیا ہے جبکہ ایس آر پی کے400 پولیس افسران و اہلکاروں ریپڈ ریسپانس فورس کے360پولیس کمانڈوز کے علاوہ پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹس مثلاً ایس آئی یو، اے وی سی سی اور اینٹی کار لفٹنگ سیل کے افسران اور جوانوں کو اضافی نفری کے طور پر تعینات کیا جارہا ہے۔

سیکیورٹی پلان کے تحت جلوسوں کے روٹس پر آر آر ایف کی6کمپنیوں پر مشتمل360پولیس کمانڈوز کو نشتر پارک، تبت سینٹر، کھارادر، ایمپریس مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ اور شاہ خراساں پر تعینات کیا جارہا ہے، یہ بات آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری کو با الخصوص21 ویں رمضان المبارک اور آخری عشرے کے حوالے سے اختیار کردہ سیکیورٹی اقدامات کے ضمن میں منعقدہ ایک اجلاس میں بتائی گئی۔


انھوں نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس کے اہم کے پوانٹس پر بم ڈسپوزل عملے کے علاوہ فائر بریگیڈز اور ایمبولینس گاڑیوں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے جبکہ جلوس کے روٹس پر آنے والی بلند عمارتوں پر روف ٹاپ ڈپلائمنٹ واچ ٹاور کے قیام اور اطراف کے علاقوں میں موٹر سائیکل گشت کے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

انھوں نے ہدایات دیں کہ شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹوں میں عارضی پولیس رپورٹنگ سینٹرز اور پکٹس کے قیام کے تحت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے، علاوہ ازیں شہر بھر میں رینڈم اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کو بھی مزید سخت اور موثر بنایا جائے۔
Load Next Story