موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز دور افتادہ علاقوں میں نہ کھولنے کا فیصلہ

ملک بھر میں مجموعی طورپر8، پشاور میں 5 اور کوئٹہ میں 3 موبائل اسٹورزکھولے گئے۔

ملک بھر میں مجموعی طورپر8، پشاور میں 5 اور کوئٹہ میں 3 موبائل اسٹورزکھولے گئے۔ فوٹو : فائل

یوٹیلیٹی اسٹورز کار پوریشن آف پاکستان (یو ایس سی) نے مالی خسارے کے پیش نظر ملک کے دور افتادہ علا قوں میں موبائل اسٹورز نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس کو موصول دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان (یو ایس سی) کی جانب سے موجو دہ خسارے کے پیش نظر ملک کے دور افتادہ علاقوں میںموبائل یوٹیلیٹی اسٹورز نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے ملک کے دور افتادہ علاقوں میں سروسز اور لوگوں کورعایتی نرخوں پر اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز شروع کیے تھے جس کے تحت اس وقت ملک بھرمیں 8 موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز کام کر رہے ہیں جن میں سے5 پشاوراور3کوئٹہ میں کام کر رہے ہیں تاہم یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے موجودہ مالی خسارے کو دیکھتے ہوئے موبائل اسٹورز کے سلسلے کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اس وقت یوٹیلیٹی اسٹورز کا رپوریشن آف پاکستان کے ملک بھر میں4ہزار سے زائد اسٹور خسارے میں چل رہے ہیں اور کارپوریشن کا یومیہ خسارہ 1کروڑ 40لاکھ روپے سے تجا وز کر گیا ہے۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے مالی طور پر ناقابل برداشت اسٹوروں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ موجودہ مالی بحران کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو بھی متعدد تجاویز ارسال کی ہیں جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے حکومت سے ٹرن اوورٹیکس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کارپوریشن کی جانب سے پیپرا رولز سے مستثنیٰ کرتے ہوئے وینڈرز سے لانگ ٹرم سپلائی کنٹریکٹ کی اجازت بھی حکومت سے مانگ لی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے موجودہ مالی بحران کے باعث کارپوریشن نے موبائل اسٹورز اس سلسلے میں مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ تو کیا ہے، دوسری جانب یہ تجویز بھی رکھی گئی ہے کہ ملک کے جن علاقوں میں موبائل اسٹورز کی ضرور ت ہو حکومت کی مالی امداد سے وہاں پر موبائل اسٹورز شروع کیے جا سکتے ہیں کیونکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے پاس اتنے ذرائع نہیں ہیں کہ وہ موبائل اسٹور کے اس سلسلے میں ملک کے دیگر حصوں تک بڑھائے۔

 
Load Next Story