ورلڈ کپ 2019 کیپلر ویسلز نے ابھی سے بھارت کو چیمپئن قرار دے دیا
بھارت کو فیورٹ قرار نہیں دے رہا بلکہ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ میگا ایونٹ میں بہت ہی زیادہ مسابقتی ہوگا، سابق کرکٹر
جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر کیپلر ویسلز کو بھارت ہی اگلے برس شیڈول ورلڈ کپ کا فاتح دکھائی دینے لگا۔
کیپلر ویسلز کہتے ہیں کہ اس وقت دیار غیر میں ویرات کوہلی الیون بہت ہی اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے اس لیے اس کے انگلینڈ میں شیڈول شوپیس ایونٹ کے جیتنے کا امکان روشن ہے۔
ویسلز کا کہنا تھا کہ میں بھارت کو فیورٹ قرار نہیں دے رہا بلکہ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ میگا ایونٹ میں بہت ہی زیادہ مسابقتی ہوگا، اگر اس کے اہم پلیئرز تب تک انجریز سے محفوظ اور بھرپور فارم میں رہے تو پھر اس کو شکست دینا بہت ہی مشکل ہوگا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ اگرچہ بھارتی ٹیم چوتھا ون ڈے ہار گئی مگر ابتدائی تین مقابلوں میں پروٹیز کی شکست پر خود ویسلز بھی کافی حیران ہیں وہ کہتے ہیں کہ ٹیسٹ سیریز میں میزبان سائیڈ نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ ابتدائی ایک روزہ مقابلوں میں پیش نہیں کرپائے، ان کیلیے بھارتی لیگ اسپنرز کو کھیلنا ہی مشکل ہوگیا تھا۔