پیونگ چانگ ونٹر گیمز پر سائبر حملہ منتظمین نے ناکام بنانے کا دعویٰ کردیا

ہمیں پریشانی ہونے کی بابت آگاہی مل گئی تھی لیکن ہم نے جلد ہی اس پرقابو پالیا، ترجمان سنگ بیاک


Sports Desk February 12, 2018
ہمیں پریشانی ہونے کی بابت آگاہی مل گئی تھی لیکن ہم نے جلد ہی اس پرقابو پالیا، ترجمان سنگ بیاک۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ونٹر اولمپکس گیمز منتظمین نے سائبر حملہ ہوجانے کی تصدیق کردی تاہم انھوں نے اس کا ذریعہ بتانے سے گریز کیا۔

ہیکرز نے انٹرنیٹ اور ٹی وی سروسز کو نشانہ بنایا ہے، یہ واقعہ دو دن قبل پیش آیا،تاہم ہیکرز ہمارے اہم حصے کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوپائے۔

آئی او سی کے ترجمان مارک ایڈمز نے کہا کہ محفوظ آپریشنز کو یقینی بنائے رکھنا ہمارا مقصد ہے، ہم اس معاملے پرکوئی رائے دینا نہیں چاہتے، یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس سے ہم نبرد آزما ہورہے ہیں، ہم اس امر کو یقینی بنارہے ہیں کہ ہمارا سسٹم محفوظ ہے۔

سائبرحملے کے پیچھے کارفرما عناصرکے سوال پرانھوں نے کہا کہ میں یقینی طور پر نہیں جانتا، لیکن بہترین انٹرنیشنل پریکٹس یہی ہے کہ اس پر بات نہ کی جائے۔

دوسری جانب پیونگ چانگ انتظامی کمیٹی کے ترجمان سنگ بیاک نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ تمام مسائل حل کرلیے گئے ہیں، ہمیں پریشانی ہونے کی بابت آگاہی مل گئی تھی لیکن ہم نے جلد ہی اس پرقابو پالیا، ہم نے آئی او سی کے ساتھ ملکر طے کیا ہے کہ ہم ہیکرز کے پس پردہ عناصر کو ظاہر نہیں کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |