ریڈ گیرارڈ نئی صدی کی پہلی گولڈ میڈلسٹ بن گئیں

17 سالہ امریکی ایتھلیٹ نے سنوبورڈ میں سب کو حیران کردیا


AFP February 12, 2018
فرانس کیلیے پیرینی لیفونٹ نے پہلا طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

17 سالہ امریکن سنوبورڈر ریڈ گیرارڈ نے ونٹر گیمز میں نئی صدی کی پہلی گولڈ میڈلسٹ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مینز سنوبورڈ سلوپ اسٹائل ایونٹ میں کینیڈا کے مارک میک موریس نے برانز میڈل حاصل کیا، وہ گذشتہ برس خوفناک حادثے کا شکار ہوئے تھے لیکن انھوں نے تیزی سے صحتیاب ہونے کے بعد ونٹر گیمز میں شمولیت ممکن بنائی تھی، گذشتہ برس سنوبورڈنگ کے دوران ان کی 17 ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں، جس کے بعد ان کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہوئے تھے، اسی ایونٹ میں امریکا کے ریڈمونڈ نے پہلی اور کینیڈا کے میکس پیروٹ نے دوسری پوزیشن پائی۔

ویمنز اسپیڈ اسکیٹنگ 3000 میٹر ایونٹ میں نیدرلینڈز کی کارلین نے گولڈ میڈل جیتا ، چاندی کا تمغہ ان کی ہموطن ایرین ووسٹ اور تیسری پوزیشن انٹونیٹی ڈی جونگ نے حاصل کی ۔ مجموعی میڈلز ٹیبل پر جرمنی دوسرے دن بھی 3 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست رہا۔

گیمز کے دوسرے دن اتوار کو مینز کراس کنٹری اسکائی تھلون میں ناورے کے سیمون ہیگسٹاڈ نے طلائی تمغہ جیتا، ان کے ہموطن مارٹن جونسرٹ نے سلور اور ناروے ہی کے ہانس کرسٹر نے برانز میڈل پایا، نیدرلینڈز کے سیون کریمر نے مینز 5000 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ میں بازی مارلی، یہ ان کا لگاتار تیسرا اولمپک ٹائٹل بنا، کینیڈا کے ٹیڈ جان بوئلمین نے چاندی جبکہ ناورے کے سیورے پیڈرسن نے کانسی کا تمغہ قبضے میں کیا۔

جرمنی کے ارینڈ پیفر نے فرنچ امیدوں کا محور مارٹن فورکیڈ کو مات دیکر مینز 10 کلومیٹر اسپرنٹ بائتھلون میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا، جمہوریہ چیک کے مائیکل کریمر نے نقرئی جبکہ اٹلی کے ڈومنیک ونڈیچ نے کانسی کا میڈل پایا، فری اسٹائل ویمنز موگلز ایونٹ میں فرانس کیلیے پیرینی لیفونٹ نے پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا، انھوں نے دفاعی چیمپئن جسٹن ڈوفر لیپوئنٹ کو شکست سے دوچار کیا، کینیڈا کی ڈوفر کو اس بار سلور میڈل پر اکتفاکرنا پڑا۔

قازقستان کی یولیا گیلیشوا نے برانز میڈل جیتا، لوگ ایونٹ میں دفاعی چیمپئن اور ہاٹ فیورٹ فلیکس لوچ سے آخری راؤنڈ میں میڈل پھسل گیا، آسٹریا کے ڈیوڈ گلیشر چیمپئن بن گئے، امریکا کے کرس میزڈیزر نے دوسری جبکہ جرمنی کے جوناس لوڈوگ نے تیسری پوزیشن پائی۔

ویمنز سلوپ اسٹائل ایونٹ موخر کردیے گئے اب یہ مقابلے پیر کوہی ہوں گے، دن کی شروعات جنوبی کوریا کے مشرقی حصے میں 4.7 شدت کے زلزلے سے ہوا، اس کا مرکز گیمز کے وینیو سے 260 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔

گیمز منتظم کمیٹی کے ترجمان سنگ بیک یو نے میڈیا کو بتایا کہ اگرچہ جنوبی کوریا میں زیادہ شدت کے زلزلے نہیں آتے لیکن ہم نے اولمپک وینیو کو تعمیر کرتے وقت اس کو بھی ملحوظ خاطر رکھا تھا، پیر کو منفی 14 درجہ حرارت کی پیشگوئی کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |