این اے 154 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگ اور پی ٹی آئی پر جرمانہ

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے علی ترین پر چالیس ہزار روپے اور ن لیگ کے اقبال شاہ پر 30 ہزار روپے جرمانہ کردیا


ویب ڈیسک February 12, 2018
پی ٹی آئی کے علی ترین پر چالیس ہزار روپے اور ن لیگ کے اقبال شاہ پر 30 ہزار روپے جرمانہ فوٹو:فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی پر جرمانہ عائد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار علی ترین پر چالیس ہزار روپے اور ن لیگ کے امیدوار اقبال شاہ پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں امیدواروں نے انتخابی مہم کے لیے پارلیمنٹرینز کو بلا کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ عمران خان، شاہ محمود اور دیگر رہنماؤں نے اس حوالے سے جو جوابات کرائے وہ غیر تسلی بخش ہیں۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جرمانے عائد کئے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہونے والی نشست حلقہ این اے 154 لودھراں میں آج ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔