
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا، وزیراعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، آئی جی آفس، تحریک منہاج القران کے مرکز، ڈاکٹر طاہرالقادری کے گھر، حافظ سعید کی رہائش گاہ، جامعہ قادسیہ اور سی پی او آفس سمیت 26 اہم مقامات سے سکیورٹی بیریئرز ہٹادیے۔
یہ بھی پڑھیں: جاتی امرا اور وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے باہر سے سیکیورٹی رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
وی آئی پی شخصیات کی سیکیورٹی کے نام پر ان مقامات کی سڑکیں اور راستے کئی سال سے بند تھے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا تھا۔ رکاوٹیں ہٹنے کے نتیجے میں سڑکیں عام ٹریفک کے لئے کھول دی گئیں تو شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سیکیورٹی بیریئرز لگا کر راستے بند کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے وی آئی پی شخصیات کی سیکیورٹی کے نام پر کھڑی کی گئیں رکاوٹوں کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔