کرکٹ چیمپئنز ٹرافی کیلیے 40 لاکھ ڈالر انعامی رقم مختص

فاتح سائیڈ کو 20 لاکھ انعام ملے گا، رنر اپ کے حصے میں 10 لاکھ ڈالر آئیں گے۔


Sports Desk March 29, 2013
فاتح سائیڈ کو 20 لاکھ انعام ملے گا، رنر اپ کے حصے میں 10 لاکھ ڈالر آئیں گے۔ فوٹو: فائل

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح سائیڈ کو 20 لاکھ ڈالر انعام ملے گا، رنر اپ کے حصے میں بھی 10 لاکھ ڈالر آئیں گے۔

شکست خوردہ سیمی فائنلسٹس کو بھی چار چار لاکھ ڈالر ملیں گے، آخری منی ورلڈ کپ کی مجموعی انعامی رقم 40 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے آخری ایڈیشن کا آغاز 6 جون سے ہوگا، اس میں جوبھی ٹیم ٹائٹل پانے میں کامیاب رہی اسے 20 لاکھ ڈالر کا کیش انعام بھی ملے گا، اسی طرح رنر اپ رہنے والی ٹیم بھی 10 لاکھ ڈالر گھر لے جانے میں کامیاب رہے گی، سیمی فائنلز میں شکست سے دوچار ہونے والی دونوں ٹیموں کو فی کس چار چار لاکھ ڈالر لیں گے۔

3

گروپ اسٹیج میں تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیمیں بھی ایک ایک لاکھ ڈالر حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گی۔8 ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنے سفر کا آغاز ویسٹ انڈیز سے 7 جون کو لندن میں شیڈول میچ سے کریگا، جنوبی افریقہ سے دوسرا میچ 10 جون کو برمنگھم میں ہوگا جبکہ اسی وینیو پر روایتی حریف بھارت سے 15 جون کو ٹکرائو ہوگا۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ میں دنیا کی بہترین 8 ٹیموں کے درمیان تین وینوز پر 18 دن کے دوران 15 سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں