بارش بنگال ٹائیگرز کیلیے باعث رحمت بن گئی سیریز برابر

سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں 3 وکٹ سے شکست، ناصر حسین ہیرو ثابت ہوئے۔


Sports Desk March 29, 2013
تیسرا ون ڈے: سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان کا جارحانہ اسٹروک، ان کی سنچری رائیگاں گئی۔ فوٹو: اے ایف پی

بارش بنگال ٹائیگرز کیلیے باعث رحمت بن گئی، آخری ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس پر 3 وکٹ سے فتح کے ساتھ سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔

بنگلہ دیش کو موسم کی خرابی کے باعث فتح کیلیے27 اوورز میں 183 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 6 گیندوں قبل7 وکٹ پر حاصل کرلیا، اوپنر انعام الحق نے 40 اور محمد اشرفل نے 29 رنز بنائے، ناصر حسین میچ کے ہیرو ثابت ہوئے جنھوں نے اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے ناٹ آؤٹ 33 رنز بناکر ٹیم کی فتح یقینی بنائی، لستیھ مالنگا، میتھیوز اور سینا نائیکے نے دو،دو وکٹیں لیں۔

4

اس سے قبل سری لنکا نے 9 وکٹ پر302 رنز بنائے، تلکارتنے دلشان اورکوس پریرا کے درمیان116 رنز کی اوپننگ شراکت ہوئی، پریرا 56 رنز پر محمود اللہ کی گیند پر ناصر حسین کا کیچ ثابت ہوئے، کمار سنگاکارا 48 رنز پر عبدالرزاق کی وکٹ بنے کیچ انعام نے تھاما، تشارا پریرا(4) اورمیتھیوز (6) کو عبدالرزاق نے قابو کیا، اجنتھا مینڈس (5) سوہاگ غازی کا نشانہ بنے، دنیش چندیمل کو ضیا الرحمان نے کھاتہ نہیں کھولنے دیا، کولاسیکرا (11) اور سینا نائیکے (0) کو آخری اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر آؤٹ کرکے عبدالرزاق نے 5 وکٹیں مکمل کیں، دلشان نے 16 ویں سنچری مکمل کرتے ہوئے 125 رنز بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں