پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے کا الزام مسترد کردیا

بھارتی حکام ہمیشہ تحقیقات سے پہلے غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک February 12, 2018
دو روز قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کمیپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا فوٹو : فائل

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے سے متعلق بھارتی میڈیا اور حکام کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیر کے سنجوان کیمپ پر حملے سے متعلق بھارتی میڈیا اور حکام کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے سنجوان کیمپ پر حملے سے متعلق الزامات کو مسترد کرتا ہے، بھارتی حکام ہمیشہ تحقیقات سے پہلے غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں،عالمی برادری بھارت کی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم کا نوٹس لے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فوجی چھاؤنی پر حملہ

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں، اغواء اور تشدد میں ملوث ہے اور کشمیری مظالم کے باوجود حق خودارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کرے اور کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزیوں سے باز رہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے سنجوان میں بھارتی فوجی کمیپ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک جب کہ کئی زخمی ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |