جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ کرکٹ پر حکمرانی کا انعام مل گیا

آئی سی سی نے چیمپئن شپ ٹرافی کے ساتھ ساڑھے 4 لاکھ ڈالرکا چیک بھی سونپ دیا۔


Sports Desk March 29, 2013
جوہانسبرگ: جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان گریم اسمتھ چیمپئن شپ ٹرافی تھامے مسکرارہے ہیں۔ فوٹو: گیلو امیجز

لاہور: جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ کرکٹ پر حکمرانی کا انعام مل گیا، آئی سی سی نے چیمپئن شپ ٹرافی کے ساتھ ساڑھے چار لاکھ ڈالر کا چیک بھی دے دیا۔

پانچ روزہ کرکٹ کے ہر محاذ پر پروٹیز نے قبضہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق یکم اپریل کی کٹ آف ڈیٹ تک دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کا اعزاز برقرار رکھنے والے جنوبی افریقہ کو آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی اور ساڑھے چار لاکھ ڈالر کے خصوصی بونس کا چیک دے دیا گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے امپائرز اینڈ ریفریز منیجر وان ڈیر بجل نے ٹرافی جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان گریم اسمتھ کے حوالے کی،انھوں نے ساڑھے چار لاکھ ڈالر کا چیک اپنے بورڈ کے صدر کرس نینزانی کے ہاتھوں سے وصول کیا، اس موقع پر جنوبی افریقہ کے وزیر کھیل فیکلی مبولا بھی موجود تھے۔

5

جنوبی افریقہ اگرچہ اس سے قبل بھی دنیا کی نمبر ٹیسٹ ٹیم کا اعزاز حاصل کرچکا مگر پہلی مرتبہ اس نے یہ اعزاز کٹ آف ڈیٹ تک برقرار رکھا ہے۔ پروٹیز نے گذشتہ برس کے وسط میں انگلینڈ کو اس کے ملک میں زیر کرکے نمبرون ٹیسٹ ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ سے متعلق ہرٹاپ رینکنگ پوزیشن پر پروٹیز کا قبضہ ہے، بیٹنگ میں ہاشم آملا نمبر ون ہیں جبکہ بولنگ میں ٹاپ پوزیشن ڈیل اسٹین کے پاس ہے، اسی طرح آل رائونڈرز میں جیک کیلس سب سے آگے ہیں۔ تقریب سے خطاب میں گریم اسمتھ نے کہا کہ میں یہ چیمپئن شپ ٹرافی اور رقم حاصل کرکے بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، میں اور میری پوری ٹیم جنوبی افریقہ کی نمائندگی کو اپنے لیے بہت بڑا اعزاز سمجھتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں