حیدر آباد میں ڈمپر نے پک اپ کو کچل دیا 11 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 10 خواتین شامل ہیں، پولیس


ویب ڈیسک February 12, 2018
حادثے کا شکار ہونے والی سوزوکی پک اپ نجی کمپنی کی ملکیت تھی، پولیس، فوٹو: آن لائن

تیز رفتار ڈمپر نے سوزوکی پک اپ کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 10 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد میں ٹنڈومحمد خان روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے نجی کمپنی کی سوزوکی پک اپ کو ٹکر ماردی۔ جس کے نتیجے میں پک اپ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور امدادی کارکن فوراً جائے حادثہ پر پہنچے اور انہوں نے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا۔ جہاں طبی حکام نے 11 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 10 خواتین شامل ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کوچ کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق



پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی سوزوکی پک اپ نجی کمپنی کی ملکیت تھی اور اس میں سوار افراد کمپنی کا سامان فروخت کرنے جارہے تھے، ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے، تاہم ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے اور زخمیوں کی جانیں بچانے کے اقدام اٹھائے جائیں۔


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ٹنڈو محمد خان روڈ حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد اور ڈی سی ٹنڈو محمد خان کو متاثرین کی ہر طرح سے مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں