میامی ٹینس ماریا کو فائنل فور میں رسائی کا پروانہ مل گیا

کوارٹر فائنل میں سارا ایرانی کو شکست، جیلینا جینکووچ نے روبرٹا ونسی کو ہرایا، مینز میں ڈیوڈ فیررنے ان سیڈڈ آسٹریلوی۔۔۔


Sports Desk/AFP March 29, 2013
کوارٹرفائنل میں سارا ایرانی کوشکست،جیلینا جینکووچ نے روبرٹا ونسی کو ہرایا، مینز میں ڈیوڈ فیرر نے ان سیڈڈ آسٹریلوی حریف جرگن میلزر کو مات دے دی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ماریا شراپووا نے میامی ماسٹرز ٹائٹل کی محرومی ختم کرنے کیلیے کمرکس لی۔

روسی اسٹار نے کوارٹرفائنل میں اطالوی حریف سارا ایرانی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل فور میں رسائی کا پروانہ حاصل کر لیا، اب انھیں سیمی فائنل میں سربیا کی جیلینا جینکووچ کو راہ سے ہٹانا ہو گا۔روسی اسٹار میامی ماسٹرزکے فیصلہ کن معرکوں میں چار بار رسائی کے باوجود ٹائٹل سے محروم ہیں، وہ اب ہارڈ کورٹ پر پہلے بڑے ایونٹ میں کامیابی کے لیے پُرامید نظر آتی ہیں۔

دوسری فائنلسٹ کا فیصلہ ورلڈ نمبر ون سرینا ولیمز اور دفاعی چیمپئن اگنیسکا ریڈوانسکا کے مابین مقابلے سے ہوگا، مینز سنگلزسیمی فائنل میں ڈیوڈ فیرر کا سامنا ٹومی ہاس سے ہونا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تیسرے کوارٹرفائنل میں تھرڈ سیڈ روسی اسٹار ماریا شراپووا نے سخت مقابلے کے بعد8 سیڈ اطالوی حریف سارا ایرانی کو 7-5 اور 7-5 سے زیر کیا، سیمی فائنل میں ان کا سامنا 22 سیڈ سربیا کی جیلینا جینکووچ سے ہوگا، انھوں نے چوتھے راؤنڈ آف8 میچ میں اٹلی کی روبرٹا ونسی کو6-4,6-7 اور 6-3 سے ہرایا۔ویمنز سنگلز کا دوسرا سیمی فائنل امریکی سرینا ولیمز اور دفاعی چیمپئن و فورتھ سیڈ اگنیسکا ریڈوانسکا کے مابین کھیلا جائے گا۔

7

ورلڈ نمبر ون نے چین کی لینا کو 6-3 (7-5) اور7-6 سے ہرایا تھا،پولش سٹار نے کرسٹن فلپکنز کو6-4,4-6 اور6-2 سے مات دی تھی۔ دوسری طرف مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں اسپینش اسٹار ڈیوڈ فیرر نے ان سیڈڈ آسٹریلوی حریف جرگن میلزر سے پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود کم بیک کرتے ہوئے دوسرے دونوں سیٹ جیت کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی، ان کی فتح کا اسکور 4-6,6-3 اور6-0 رہا۔

فیصلہ کن معرکے تک رسائی حاصل کرنے کیلیے ان کا سامنا جرمن ٹومی ہاس سے ہوگا، جنھوں نے پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن سربیا کے نووک جوکووک کی ایک بار پھر ٹائٹل پر قبضہ جمانے کی امیدوں کو ریزہ ریزہ کیا تھا،کوارٹر فائنل میں 34 سالہ جرمن پلیئر نے فرانس کے جائلز سیمون کو باآسانی6-3 اور6-1 سے روندا، جائلز انٹرنیشنل رینکنگ میں50 ویں پوزیشن پر ہیں،ٹائٹل مقابلے میں رسائی کی جنگ میں ٹومی ہاس کا سامنا رواں سال دوبڑے ٹورنامنٹ آکلینڈ اور بیونس آئرس ٹائٹل پر قبضہ جمانے والے اسپینش پلیئر ڈیوڈ فیررسے ہونا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں