مری میں ولیمے کے روز دم گھٹنے سے دلہا دلہن سمیت 7 افراد جاں بحق

شوکت عرف شوکی کی شادی کی کل رات شادی ہوئی تھی اور آج اس کا ولیمہ تھا


ویب ڈیسک February 12, 2018
جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ فوٹو:فائل

PESHAWAR: دو الگ واقعات میں گیس ہیٹر جلاکر سونے والے دلہا دلہن سمیت 7 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مری کے علاقے کشمیری بازار موہڑہ عیسوال میں نیا شادی شدہ جوڑا دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ شوکت عرف شوکی کی کل رات ہی شادی ہوئی تھی۔ آج اس کا ولیمہ تھا اور اس نے نئی زندگی کی شروعات کرنی تھی لیکن ناگہانی موت نے اسے آدبوچا اور نئی زندگی کا آغاز سے پہلے ہی اختتام ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مری میں برفباری جاری ہے اور شدید سردی کی وجہ سے دلہا دلہن گیس ہیٹر جلا کر سوئے لیکن کمرے میں ہوا کا گزر نہ ہونے کی وجہ سے صبح سویرے مردہ حالت میں پائے گئے۔ صبح گھر والوں نے دروازہ کھٹکٹکایا تو اندر سے کوئی جواب نہ آیا۔ تشویش کا شکار گھر والوں نے دروازہ توڑا تو اندر سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں ملیں۔ اہل خانہ نے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوگئی۔ یہ خبر گھر والوں پر قیامت بن کر ٹوٹی۔ المناک موت پر شادی کا گھرانا ماتم کدے میں بدل گیا۔ ولیمے کے روز گھر سے جنازہ اٹھنے پر ہر آنکھ اشک بار ہے۔

ادھر ڈھوک جبر مسیاڑی میں بھی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی گھرانے کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ ایک ہی دن میں پیش آنے والے دو المناک واقعات پر مری کی فضا سوگوار ہے اور شہری غم کا شکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |