مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر ایک اور حملہ اہلکار ہلاک
سری نگر کے علاقے کرن نگر میں سی آر پی ایف کے کیمپ پر 2 مسلح افراد نے حملہ کیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر 3 روز کے دوران دوسرے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔
مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے علاقے کرن نگر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کیمپ پر 2 مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن بھارتی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ جھڑپ کے دوران ایک بھارتی اہلکار مارا گیا جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبول بٹ شہید کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر 3 روز کے دوران یہ دوسرے حملہ ہے۔ گزشتہ روز بھارتی چھاؤنی سنجوان پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔