کراچی کے 2 خواجہ سرا بھی الیکشن میں حصہ لیں گے

بندیا اور مظہر نے بالترتیب پی ایس 115اور 130کیلیے کاغذات حاصل کرلیے


Staff Reporter March 29, 2013
بندیا اور مظہر نے بالترتیب پی ایس 115اور 130کیلیے کاغذات حاصل کرلیے فوٹو: فائل

کراچی میں خواجہ سراؤں نے بھی آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

جمعرات کو 2خواجہ سراؤں نے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 115اور 130 کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، خواجہ سرا بندیا رانا اور مظہر انجم نے بالترتیب پی ایس 115اور 130کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سیاست دانوں نے 5سالوں میں جو کچھ کیا ہے وہ کسی سے چھپا ہوا نہیں، خواجہ سراؤں کے حقوق کے حوالے سے سپریم کورٹ نے جو حکمنامے جاری کیے ہیں ان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔



اس لیے اپنے نمائندے قومی وصوبائی اسمبلیوں میں بھیج رہے ہیں، ملک بھر سے خواجہ سرا امیدوار انتخابات میں کھڑے ہونگے، خواجہ سرا بندیا رانا نے کہا کہ ہمارا انتخابی نعرہ ہے، خواجہ سراؤں سے ہاتھ ملاؤ، قرضوں سے جان چھڑاؤ، مظہر انجم نے کہاکہ ووٹرز کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ ہے، سیاسی جماعت نہیں بنائی تاہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، دیگر سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت چل رہی ہے، دونوں امیدواروں نے کہا کہ وہ جمعہ کو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں