اسٹیون اسمتھ دوسری مرتبہ آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئرقرار

رکی پونٹنگ کو آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا۔


Sports Desk February 12, 2018
آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر میڈل کے بھی مستحق ٹہرے،فوٹو:انٹرنیٹ

اسٹیون اسمتھ دوسری مرتبہ آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر قرار پائے ہیں جب کہ وہ اس مرتبہ ایلن بارڈر ایوارڈ بھی لے اڑے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے 2017 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے آسٹریلوی کرکٹرز میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میلبورن میں منعقد ہوئی، تیسری مرتبہ آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے اسٹیون اسمتھ آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی لے اڑے اور ایلن بارڈر میڈل کے بھی مستحق ٹھہرے۔ جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر ون ڈے پلیئر آف دی ایئر اور ایرون فنچ ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر قرار پائے۔

بیتھ مونی ویمنز ڈومیسٹک پلیئر آف دی ایئر، جارج بیلی مینز ڈومیسٹک پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ بیٹی ولسن ینگ کرکٹر کا ایوارڈ جارجیا ریڈمین، بریڈ مین ینگ کرکٹر کا ایوارڈ جائے رچرڈسن، بلنڈا کلارک ایوارڈ الائس پیری کے حصے میں آیا۔ کیرن رالٹن، نارم اونیل اور رکی پونٹنگ کو آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |