ایپل کے سی ای او کا اسکولوں میں ٹیکنالوجی کو محدود کرنے کا مشورہ

اسکولوں میں ٹیکنالوجی کا بے تحاشا استعمال خطرناک ثابت ہوگا، ایپل سی ای او


ویب ڈیسک February 12, 2018
اسکولوں میں ٹیکنالوجی کا بے تحاشا استعمال خطرناک ثابت ہوگا، ایپل سی ای او، فوٹو: روئٹرز

معروف امریکی کمپنی 'ایپل' کے سی ای او نے اسکولوں میں ٹیکنالوجی کے بے تحاشا استعمال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اسے محدود کرنے مشورہ دے دیا ۔

برطانیہ کے ایک اسکول میں طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹِم کُک نے تدریس میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہونے والے ممکنہ خدشات سے آگاہ کیا اور کہا کہ میں ٹیکنالوجی کے بے جا اور بے تحاشا استعمال پر یقین نہیں رکھتا، میں ان میں سے نہیں جو بہت زیادہ ٹیکنالوجی کے قائل ہوں اور اس بات پر بھی بھروسا نہیں رکھتا کہ جو یہ کہیں کہ ہر وقت ٹیکنالوجی استعمال کرکے انہیں کامیابی ملے گی۔

ٹِم کُک نے اسکولوں میں ٹیکنالوجی کے غیر محدود استعمال کو محدود کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ادب کا کورس پڑھایا جارہا ہو تو کیا ہم اس میں ٹیکنالوجی استعمال کریں گے؟ یقیناً نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی بہت دیکھ بھال کر کرنا ہوگی اور اس کے لیے نگرانی کا عمل بھی متعارف کرانا ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا تعلیمی کورس کتابوں کے بجائے"آئی پیڈز" پر منتقل کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ سائنس دانوں نے تدریسی عمل میں ٹیبلٹ یا آئی پیڈ کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ الیکٹرونک ڈیوائسز کے مسلسل استعمال سے دماغی خلیات متاثر ہوتے ہیں جس سے لکھنے پڑھنے کی صلاحیت میں کمی آتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں