مردان کی اسما کے قاتل کا عدالت میں اعتراف جرم

عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا . فوٹو : فائل

مردان میں اسما قتل کے ملزم نے سینئر سول جج عاصم ریاض کے سامنے اعتراف جرم کرلیا، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسما قتل کے ملزم محمد نبی کو سخت سیکیورٹی میں سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم نے عدالت کے سامنے اپنا جرم قبول کر لیا جس پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اس سے قبل ملزم محمد نبی کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: مردان میں 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مردان کے نواحی علاقے گوجر گڑھی سے بچی اسما گھر سے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہوگئی تھی بعد میں اس کی لاش گھرکے قریب واقع گنے کے کھیتوں سے ملی تھی۔ ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوا تھا کہ بچی کے جسم کے حساس اعضا پر تشدد کیا گیا ہے بچی کے جسم سے حاصل کیے گئے 2 نمونے پنجاب کی فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔
Load Next Story