دولت کی بنیاد پرالیکشن لڑنے والوں کے دن گنے جاچکےالطاف حسین

غریب ومتوسط طبقے کاانقلاب روکانہیں جاسکتا،متحدہ کے الیکشن سیل کوفنڈزدیے جائیں, الطاف حسین


Express Desk March 29, 2013
غریب ومتوسط طبقے کاانقلاب روکانہیں جاسکتا،متحدہ کے الیکشن سیل کوفنڈزدیے جائیں, الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور دولت کی بنیادپر الیکشن لڑنے والوں کے دن گنے جاچکے۔

اب پاکستان میں غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی کا انقلاب روکانہیں جاسکتا۔راولپنڈی میں ایم کیوایم اپرپنجاب کے ذمے داروں اورکارکنوں سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جس کے امیدواروں نے اب تک سب سے زیادہ انتخابی فارم جمع کرائے ہیں اورانتخابی فارم جمع کرانے میں ایم کیوایم نمبرون کی پوزیشن پرہے جبکہ ناجائز ذرائع سے دولت کمانے والے جاگیردار، وڈیرے اور بڑے بڑے سرمایہ دار الیکشن میں حصہ لینے سے کترارہے ہیں۔

ایم کیوایم کی جانب سے سب سے زیادہ انتخابی فارم جمع کرانے کا عمل اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم کے پاس تعلیم یافتہ،باکردار اور ایماندار امیدواروں کی کوئی کمی نہیں اورآئندہ انتخابات میں پورے پاکستان سے غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے حق پرست امیدوار حصہ لیں گے،دیگر سیاسی جماعتوں میں انتخابی ٹکٹوں کے حصول میں لڑائی جھگڑے ہوتے ہیںلیکن ایم کیوایم میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔الطا ف حسین نے ملک بھرکے عوام خصوصاً مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں صحیح تبدیلی کیلیے ایم کیوایم کے الیکشن فنڈمیں دل کھول کرعطیات دیں۔



اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقے کی واحدنمائندہ جماعت ہے جس کے تمام اخراجات عوام کے عطیات سے پورے کیے جاتے ہیں ،ایم کیوایم ملک میں مثبت اورحقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے ،اس مقصدکیلیے اسے عوام کے عطیات کی اشدضرورت ہے۔دریں اثنا نائن زیروپر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئیالطاف حسین نے کہاہے کہ حالیہ الیکشن کیلیے کاغذات نامزدگی کے نہایت مشکل اورتفصیلی ہونے کے باوجودمختصروقت میں پورے ملک میں سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی جمع کرواکرایم کیوایم کے ذمے داروں اورکارکنوں نے ریکارڈتوڑدیاہے۔

جس پرایم کیوایم الیکشن سیل اورچاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے ذمے داران وکارکنان مبارکبادکے مستحق ہیں۔انھوں نے کہاکہ الیکشن کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاوقت نہایت کم تھا اور کاغذات نامزدگی بھی نہایت مشکل اورتفصیلی ہے جس کوبھرنے میں امیدواروں کومشکلات کاسامناہے لیکن اس کے باوجودایم کیوایم کے الیکشن سیل نے کراچی سمیت سندھ ، پنجاب، بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں مجموعی طورپراب تک سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جوایم کیوایم کے کارکنوں کی محنت، لگن،مستعدی اورجانفشانی کی بہترین مثال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں