عوام نے واضح کردیا ووٹ کے تقدس کو پامال ہونے نہیں دیں گے مریم نواز
عوام کے سارے فیصلے ایک ہی اعلان کررہے ہیں کہ نوازشریف اہل ہیں، ن لیگ کی فتح پر ردعمل
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لودھراں میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف سازشوں کو اللہ نے نواز شریف کی طاقت بنا دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف سازشوں کو اللہ نے نوازشریف کی طاقت بنا دیا، اب بھی سمجھ جاؤ، فیصلے اللہ کے چلتے ہیں اور اسی نظام پر دنیا قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے واضح کردیا کہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیا جائے گا اور نوازشریف کی قیادت میں ووٹ کی حرمت کا کارواں منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام کے فیصلوں کی توہین ہوتی ہے تو ان کے فیصلے بھی سخت ہوجاتے ہیں، ان کے وزیر اعظم کو نکالا جائے تو وہ بھی نوٹس لیتے ہیں، عوام کا فیصلہ واضح ہے کہ ''ووٹ کوعزت دو''عدل کو بحال کرو، یہ نظریہ نواز ہے جو دلوں میں گھر کر گیا ہے، کہا تھا نہ ''روک سکو تو روک لو''۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : تحریک انصاف کو شکست
ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا الحمداللہ عوام کے سارے فیصلے ایک ہی اعلان کررہے ہیں کہ نوازشریف اہل ہیں، پاکستان کے عوام کے شعور سے مت کھیلنا، وہ مہروں کو نہیں، شیروں اور دلیروں کو ووٹ دیتے ہیں جو جبر کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کو شکست دے دی ہے۔