شاہ زیب قتل کیس مزید 5گواہ فہرست سے خارج کردیے گئے

ملزمان بااثر ہیں گواہ کی جان کو خطرہ ہے، وکیل سرکار کی عدالت سے معذرت


Staff Reporter March 29, 2013
گواہوں کے بیانات سے استغاثہ کو سپورٹ نہیں ملے گی، سماعت آج تک ملتوی فوٹو: فائل

شاہ زیب قتل کیس میں دوسرے روز بھی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے استغاثہ کے 5گواہوں کو فہرست سے خارج کردیا اورایک اور گواہ کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کرلی۔

وکیل صفائی کے علیل ہونے پر عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سماعت ملتوی کردی۔ جیل حکام نے جمعرات کو شاہ زیب قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی، سجاد تالپور، سراج تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن کے روبرو پیش کیا۔

سماعت کے موقع پر استغاثہ کے 5 گواہ امین اظہر، سلیم خان، محمد شاہد، سلیم شیخ اور سہیل احمد عدالت میں موجود تھے تاہم اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ گواہوں کے بیانات سے استغاثہ کو سپورٹ ملے گی اور نہ ہی مقدمے میں کوئی فرق پڑے گا جس پر ان کا بیان قلمبند نہیں کرسکتا لہذا انھیں گواہوں کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔



اسی اثنا ملزم سجاد تالپور کے وکیل حق نواز تالپور کے جونیئر نے تحریری درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وکیل صفائی علیل ہیں اور وہ عدالت نہیں آسکتے اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔ فاضل عدالت نے وکیل صفائی کو آج عدالت میں پیش ہونے کیلیے آخری وارننگ دی اور سماعت آج تک ملتوی کردی۔ فاضل عدالت نے گواہ کامران صدیقی کو طلب کیا جس پر پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت سے معذرت طلب کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ گواہ موجود ہے۔

لیکن وکیل صفائی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کے باعث بلاوجہ عدالت میں پیش نہیںکرسکتے اور عدالت میں موجود ملزمان کو اپنے گواہ کی شناخت نہیںکراسکتا۔ انھوں نے سیکیورٹی خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان بااثر ہیں اس کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے اگر سماعت ملتوی نہ ہوتی تو وہ گواہ کو پیش کرنے کے پابند تھے فاضل عدالت نے آج گواہ کو پیش کرنے کا حکم دیا a

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں