کسی بھی بحران سے نمٹنے کیلیے عوام کی حمایت ناگزیرہےآرمی چیف

سیالکوٹ کے افرادکی جنگوں کے دوران قربانیاں لائق تحسین ہیں،گیریژن کادورہ،خطاب


INP/APP March 29, 2013
آرمی چیف کو بری فوج کے جنگی نظریات کی توثیق کے جاری عمل سے متعلق بریفنگ دی گئی فوٹو: فائل

KARACHI: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ کسی بھی بحران سے نمٹنے کیلیے فوج کیلیے عوام کی حمایت اور تعاون انتہائی ضروری ہوتا ہے ۔

انھوں نے یہ بات جمعرات کو سیالکوٹ گیریژن کے دورے کے موقع پر کہی جہاں انھیں بری فوج کے جنگی نظریات کی توثیق کے جاری عمل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس حکمت عملی کامقصد ہنگامی حالت اور جنگ کی صورت میں ریزرو دستوں اور متبادل فورسز کی نقل و حرکت اور انتظام کے امور کو بہتر بنانا ہے۔



اس موقع پر مقامی نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سیالکوٹ کے افراد کی جنگوں کے دوران گرانقدرقربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کے عوام کی جنگوں کے دوران قربانیاں لائق تحسین ہیں۔ جنرل کیانی نے کہا کہ کسی بھی بحران سے نمٹنے کیلیے فوج کیلیے عوام کی حمایت اور تعاون انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ اس موقع پر کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹنٹ جنرل مزمل حسین بھی ہمراہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں