جولائی تا جنوری اوورسیز پاکستانیوں نے 11 ارب 38 کروڑ ڈالر وطن بھیج دیے

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے7ماہ میں3.55 فیصدزیادہ رقوم وطن بھیجیں۔


Business Reporter February 13, 2018
گزشتہ ماہ سعودی عرب سے بھیجی جانے والی رقم میں 11.6 فیصد کمی واقع ہوئی، فوٹو:فائل

MUMBAI: بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے رواں مالی سال کے ابتدائی (جولائی تا جنوری2018) 7 ماہ کے دوران 3.55 فیصد کے اضافے سے 11 ارب 38 کروڑ 34 لاکھ 70 ہزار ڈالر بھیجے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 10 ارب 99 کروڑ 34لاکھ 80 ہزار ڈالر تک محدود تھیں، جنوری 2018ء میں ترسیلات زر سال بہ سال 10.1 فیصد بڑھ کر 1 ارب 63 کروڑ 87 لاکھ 20 ہزار ڈالر پر جا پہنچیں، جنوری 2017ء میں بیرون ملک سے 1ارب 48 کروڑ 83 لاکھ 70 ہزار ڈالر بھیجے گئے تھے۔

گزشتہ ماہ سعودی عرب کے سوا کم و بیش تمام ممالک سے رقوم کی آمد میں اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ امریکا سے 28 فیصد اضافے کے ساتھ 22 کروڑ 39لاکھ 40 ہزار ڈالر، برطانیہ سے 30 فیصد اضافے سے 23 کروڑ 51 لاکھ ڈالر ، متحدہ عرب امارات سے 8.75 فیصد اضافے سے 35 کروڑ 15 لاکھ 80 ہزار ڈالر اور یورپی یونین کے ممالک سے 78 فیصد اضافے کے ساتھ 5کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں۔

جنوری 2017ء میں امریکا سے 17 کروڑ 53 لاکھ 90 ہزار ڈالر، برطانیہ سے 18 کروڑ 9 لاکھ 10 ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 32 کروڑ 32 لاکھ 90 ہزار ڈالر اور یورپی یونین سے 5 کروڑ 48 لاکھ 70 ہزار ڈالر وطن بھیجے گئے تھے۔ جنوری 2018ء میں خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے دیگر ممالک بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان سے ترسیلات زر کم و بیش برقرار رہیں۔

گزشتہ ماہ ان ملکوں سے 18 کروڑ 63 لاکھ 30 ہزار ڈالر وطن آئے جبکہ جنوری 2017ء میں 18 کروڑ 64 لاکھ 10 ہزار ڈالر کی رقوم آئی تھیں۔ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ماہ سعودی عرب سے 11.57 فیصد کمی رقوم پاکستان آئیں اور یہ 43 کروڑ 41 لاکھ 50 ہزار ڈالر سے گھٹ کر 38 کروڑ 39 لاکھ 10 ہزار ڈالر رہ گئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ماہ ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے بھی ترسیلات زر کی آمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جنوری 2018ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 20 کروڑ 14 لاکھ 60 ہزار ڈالر رہیں جبکہ جنوری 2017ء میں ان ملکوں سے 15 کروڑ 65 لاکھ 30 ہزار ڈالر موصول ہوئے تھے۔

اعدادو شمار کے مطابق جنوری کی ترسیلات زر دسمبر 2017ء کے مقابلے میں 4.92 فیصد کم رہیں، دسمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستان نے 1ارب 72 کروڑ 35 لاکھ 70 ہزار ڈالر وطن بھیجے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |