گوگل میپ سے نوگوایریاز کی نشاندہی ہوجائیگی سپریم کورٹ

کراچی میں نوگوایریاز سے متعلق کیس کی سماعت خصوصی بینچ آج کرے گا


Numainda Express March 29, 2013
تجاوزات اور سرکاری املاک پر قبضے کے بارے میں شہری حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے کراچی میں تجاوزات اور سرکاری املاک پر قبضے کے بارے میں شہری حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ذوالفقاراحمدکو نقشوں کی مدد سے تجاوزات کی نشاندہی کی ہدایت کی ہے۔ درخواست گزار سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان تجاوزات کے خاتمے کیلیے کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی۔

تاہم چیف جسٹس نے کہا الیکشن سر پر ہے اس موقع پرکمیشن کی تشکیل شاید سود مند نہ ہو تاہم گوگل ارتھ کے ذریعے تجاوزات کی نشاندہی کرکے چیمبر میں اس کا جائزہ لیا جائے گا اور پھر مناسب حکم جاری کر دیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے کہا نقشہ سامنے آنے کے بعد شہر میں نوگو ایریازکی بھی نشاندہی ہو جائے گی۔



سٹی گورنمنٹ کے وکیل فروغ نسیم نے کمیشن بنانے کی تائیدکی اورکہا کہ جسٹس (ر) رانا بھگوان داس یا جسٹس( ر) رحمت حسین جعفری کی سربراہی میںکمیشن بنا دیا جائے۔ لینڈکمشنرکراچی نے عدالت کو بتایا کہ شہرکے60فیصد علاقوں میںکچی آبادیاں قائم ہیں اور لوگوںکا قبضہ ہے ۔این این آئی کے مطابق کراچی میں نوگو ایریاز سے متعلق کیس کی آج سماعت کیلیے چیف جسٹس کی سربراہی میں5رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں