میئر کراچی وسیم اختر نے یونین کمیٹیوں کے چیئرمینز کا خفیہ اجلاس طلب کر لیا

میئر کراچی کو اپنی سیٹ بچانے کیلیے 309 کے ایوان میں 155 ووٹ درکار ہوں گے۔

میئر کراچی کو اپنی سیٹ بچانے کیلیے 309 کے ایوان میں 155 ووٹ درکار ہوں گے۔ فوٹو: فائل

میئر کراچی وسیم اختر نے یونین کمیٹیوں کے چیئر مینز کا خفیہ اجلاس طلب کر لیا۔

وسیم اختر نے اپنی میئرشپ بچانے کے لیے یو سی چیئرمینز کا خفیہ اجلاس طلب کیا ہے تاہم واضح رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر کیخلاف اگر تحریک عدم اعتماد لائی جاتی ہے تو 309 کے ایوان میں 155 ووٹ انہیں اپنی سیٹ بچانے کیلیے درکار ہوں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کے پی ایس پی میں شامل ہونے کے بعد دو درجن سے زائد یو سی چیئرمینز کا ارشد وہرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ ہیں جبکہ اس وقت ایم کیو ایم کو ایوان میں 204 ممبران کی حمایت حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پیپلز پارٹی بھی متحرک ہوگئی ہے۔

Load Next Story