پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے ملیحہ لودھی

پاکستان اقوام متحدہ کی قیام امن فوج کا سب سے بڑاشراکت دار ہے، ملیحہ لودھی


ویب ڈیسک February 13, 2018
 امن کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات پرقابوپانے کے لیے توسیع ہونی چاہیے، ملیحہ لودھی: فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے۔

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی قیام امن کی خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے، پائیدارامن کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کا جائزہ ضروری ہے اور قیام امن کے دستوں کے لیے بڑھتے خطرات تشویشناک ہیں۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں یو این مبصرمشن میں توسیع ناگزیرہے، امن کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات پرقابوپانے کے لیے توسیع ہونی چاہیے جب کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قیام امن فوج کاسب سےبڑاشراکت دار ہے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں