
لودھراں این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد کپتان نے کارکنان کے نام پیغام میں کہا کہ این اے 154 کے نتائج سے افسردہ ہونے والے کارکنان کو پیغام دینا چاہتا ہوں، آپ کو پہنچنے والا ہر دھچکا نقائص کے تجزیے اور ان کی درستگی کا موقع فراہم کرتا ہے، آپ کو پہنچنے والا صدمہ ایک نئے عزم، ولولے اور مزید قوت سے دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے کے اسباب مہیا کرتا ہے۔
Those who get demoralised can never achieve their potential. In my decades of political struggle for Insaf I have never been demoralised but have come back stronger after confronting adversities. The 2018 election is ours inshaAllah. https://t.co/bwtQA90IWQ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 12, 2018
عمران خان نے کہا کہ کامیاب قومیں، لوگ اور ادارے اپنی غلطیوں کو کامرانی کا زینہ بناتے ہیں، ہمت ہار جانے والے کبھی اپنی صحیح صلاحیتوں سے استفادہ نہیں کرپاتے۔
یہ بھی پڑھیں: لودھراں ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کو شکست دیدی
پی ٹی آئی چیرمین نے کہا کہ دہائیوں پر محیط اپنی جدوجہد کے دوران میں نے کبھی دل شکستگی کو پاس نہیں پھٹکنے دیا، ہر صدمے اور شکست کے بعد میں نے مزید قوت کیساتھ میدان میں قدم جمائے، 2018 کا انتخاب انشاءاللہ ہمارا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔