کس جماعت کی انتخابی مہم چلاؤںفیصلہ جلدکرونگاڈاکٹرقدیر
جماعت اسلامی سے ایڈجسٹمنٹ پربات چیت جاری ہے،کچھ کہناقبل ازوقت ہوگا
پاکستانی ایٹم بن کے خالق ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا کہناہے کہ آئندہ الیکشن کے لیے کسی جماعت کی انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ آئندہ 3دن میں کروں گا۔
فی الحال اس حوالے سے سوچ بچار جاری ہے، عمران خان ہم مزاج ہیں، اگر انھوں نے ہاتھ بڑھایا تو ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہناتھا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات چیت جاری ہے۔
تحریک انصاف بھی چونکہ جماعت کا ساتھ دینے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہے اسے دیکھتے ہوئے ہم نے یہ سوچاہے کہ آئندہ 2روز میں ایک مشترکہ اجلاس بلائیں گے تاہم اس وقت کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا کیونکہ عمران خان نے مجھ سے کوئی اس معاملے پربات نہیں کی۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرعبدالقدیر کاکہنا تھاکہ عمران خان کاسیاست میں اب تک کوئی اسکینڈل نظر نہیں آتا اور میرا مقصد بھی ان لوگوں کے ساتھ چلنا ہے جو ملک اور قوم کے ساتھ مخلص ہیں۔