کراچی سندھ اوربلوچستان کے نگراں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات

انتخابات کاپرامن انعقاد پاکستان اورعوام کے وسیع ترمفاد میں ہے،نواب باروزئی ، زاہد قربان علوی

کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی سے نواب غوث بخش باروزئی ملاقات کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

بلوچستان کے نگراں وزیر اعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی جمعرات کو جب سندھ چیف منسٹر ہائوس پہنچے تو سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

بعدازاں دونوں نگراں وزرائے اعلیٰ نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ملک میں عام انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کا مقصد حاصل کرلیا جائے گا ۔




سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اللہ کے فضل وکرم سے انتخابات بہتر، پرامن اور سازگار فضا میں منعقد ہوں گے ۔ انتخابات کا پر امن انعقاد پاکستان اور اس کے عوام کے وسیع ترمفاد میں ہے۔
Load Next Story