12سابق وفاقی وزرابدستورسرکاری گھروں پرقابض

رہائشگاہ خالی کرانے کیلیے31مارچ کے بعدنوٹسزبھجوائے جائیںگے


Syed Naveed Jamal March 29, 2013
رہائشگاہ خالی کرانے کیلیے31مارچ کے بعدنوٹسزبھجوائے جائیں گے فوٹو :فائل

ISLAMABAD: سابق وفاقی حکومت کے اختتام کے بعد منسٹرانکلیو اسلام آبادمیں 12سابق وفاقی وزرا و پارلیمنٹ کی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین سرکاری رہائش گاہوں پر بدستور قابض ہیں

تاہم 15سابق وفاقی وزرا، وزرائے مملکت نے سرکاری رہائش گاہیں خالی کردی ہیں جبکہ 31مارچ سابق وفاقی وزرا کو وفاقی وزراکالونی کی سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کی آخری تاریخ ہے۔



وفاقی وزرا کالونی میں خالی ہونے والے گھروں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نیئربخاری بھی وزراکالونی کی سرکاری رہائش گاہ نمبر 27میں منتقل ہوگئے ہیں۔ وزارت ہاؤسنگ کے ذرائع کے مطابق سابق وفاقی حکومت کے 16مارچ کو ختم ہونے کے بعد سابق وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کو 31مارچ تک ہرحال میں وفاقی وزراکالونی کی سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنی ہیں جس کے بعد انھیں نوٹس بھجوائے جائیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |