پاکستان کو فوجی کیمپ پر حملے کی قیمت چکانی پڑے گی بھارت کی گیدڑ بھبکی

تمام ثبوت فراہم کریں گے کہ حملہ آوروں کو پاکستان سے مدد فراہم کی گئی، بھارتی وزیر دفاع کا الزام


ویب ڈیسک February 13, 2018
تمام ثبوت فراہم کریں گے کہ حملہ آوروں کو پاکستان سے مدد فراہم کی گئی، بھارتی وزیر دفاع کا الزام۔ فوٹو : فائل

بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان نے مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پر حملے کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ان حملوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

بھارت نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاؤنی پر حملوں کا الزام پاکستان پر عائد کردیا ہے، بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملوں میں کالعدم جیش محمد شامل ہے جب کہ حملہ آوروں کو مقامی طور پر بھی مدد فراہم کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر ایک اور حملہ

بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس بات کے تمام ثبوت فراہم کریں گے کہ حملہ آوروں کو پاکستان سے مدد فراہم کی گئی، تمام شواہد کو جمع کرلیا گیا ہے اور ہمیشہ کی طرح ہم حملوں کے ثبوت پاکستان کو فراہم کریں گے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی حملوں کے ذمہ دار آج بھی پاکستان میں آزاد گھوم رہے ہیں تاہم پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں فوجی چھاؤنی پر حملوں کی قیمت چکانا پڑے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاؤنی پر حملہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا تھا جب کہ اس سے قبل بھارتی چھاؤنی سنجوان پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں