سیٹ ایڈجسٹمنٹاے پی ایم ایل نے5 رکنی کمیٹی بنادی

راشدقریشی کی سربراہی میںکمیٹی متحدہ ودیگرسیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرے گی


Staff Reporter March 29, 2013
رہائشگاہ خالی کرانے کیلیے31مارچ کے بعدنوٹسزبھجوائے جائیںگے فوٹو: وکی پیڈیا/فائل

KARACHI: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویزمشرف نے ایم کیوایم سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے پارٹی کے سنیئرنائب صدرراشدقریشی کی سربراہی میں مرکزی رہنمائوں پر مشتمل5رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

اے پی ایم ایل ذرائع نے بتایا کہ یہ مذاکراتی کمیٹی سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے ایم کیوایم،مسلم لیگ(ہم خیال) سمیت دیگر جماعتوں سے رابطے کرے گی اورآئندہ انتخابات میں ملک بھرمیں مختلف نشستوں پر سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔


اے پی ایم ایل ذرائع نے بتایاکہ مسلم لیگ (ہم خیال)سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بات چیت کاسلسلہ جاری ہے اورجلدمختلف دیگر سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسمنٹ سے معاملات فائنل کر لیے جائینگے۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے بتایاکہ ایم کیوایم سے اے پی ایم ایل کا کوئی رابطہ اب تک نہیں ہوا اگر اے پی ایم ایل کی قیادت ہم سے رابطہ کرے گی توسیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے فیصلہ رابطہ کمیٹی کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں