گوادرپورٹ کی حفاظت بحریہ کی تیسری میرینز بٹالین نے سنبھال لی

ملک اس وقت اندرونی اور بیرونی خطرات سے دوچار ہے، وائس ایڈمرل محمدشفیق


Staff Reporter March 29, 2013
ملک اس وقت اندرونی اور بیرونی خطرات سے دوچار ہے، وائس ایڈمرل محمدشفیق فوٹو: فائل

گوادر پورٹ کے دفاع کو مزید مستحکم کرنے اور مغربی ساحلوں پر قائم پاک بحریہ کی اہم تنصیبات اور اثاثوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کیلیے پاک بحریہ نے تیسری میرینز بٹالین کی کمیشننگ کے ذریعے ایک اہم سنگ میل طے کیا ہے۔

اس سلسلے کی ایک تقریب گوادر میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمد شفیق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ملک اس وقت اندرونی اور بیرونی خطرات سے دوچار ہے جسکے باعث سیکیورٹی آج کی اہم ترین ترجیح بن گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ قوم کو جب بھی ضرورت پڑی پاک میرینز نے ہر میدان میں ثابت قدمی کا مظاہر ہ کیا۔ معاملہ چاہے کریک ایریاز میںسرحد کی حفاظت کاہویا بحری اثاثوں کے فضائی دفاع کا، حساس مقامات کی سیکیورٹی ہو ، قدرتی آفات کے دوران سول انتظامیہ کی مدد یا پھر دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے نمٹنا ہو، پاک میرینز ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہیں۔



مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی پاک مرینز کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنیکی ہرممکن کوشش کررہی ہے اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ان کی اعلی پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ جدید سازوسامان کی فراہمی سے پاک میرینز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔ مہمان خصوصی نے اس موقع پر میرینز بٹالین کے افسروں اور جوانوں کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اپنے فرائض اسی لگن، جوش اور جذبے کیساتھ سر انجام د یتے رہیں گے، قبل ازیں کمانڈر کوسٹل ایریاز نے اپنے خطاب میں حاضرین کو آگاہ کیا کہ تیسری میرینز بٹالین کو پاکستان کے مغربی ساحلوں پر واقع اہم تنصیبات اور انفرااسٹرکچر کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی جائیگی، بعد ازیں مہمان خصوصی وائس ایڈمرل محمد شفیق نے جیوانی میںبحریہ ماڈل اسکول اور مرکز صحت کا بھی افتتاح کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |