
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کیمپ پر حملے سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے الزامات کو مستر د کرتا ہے، بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں جب کہ بھارت کا یہ رحجان بن گیا ہے کہ وہ بغیرثبوت فوری طور پر پاکستان پرالزام لگا دیتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی کی جانب سے ایسے الزامات اور دھمکیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا جب کہ پاکستان کسی بھی جارحانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان کا مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پر حملے کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو ان حملوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔