وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کنٹریکٹ بنیادوں پراساتذہ کی تعیناتی کی منظوری دیدی

عوام کا پیسہ اور وسائل عوام پر خرچ ہونے چائیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

ہم نے پہلے ہی بہت وقت ضائع کیا ہے ، ہمیں تیزی سے کام کرنا ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان ۔فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لئے کنٹریکٹ بنیادوں پراساتذہ کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایجنڈے میں شامل مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی منظوری دی گئی۔


کابینہ نے صوبے کے دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی کمی کو فوری طور پر دور کرنے کے لئے کنٹریکٹ بنیادوں پر اساتذہ کی تعیناتی کی منظوری دی اور صوبائی کابینہ نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ بھرتی کے نظام میں میرٹ اور شفافیت کو مقدم رکھا جائے جب کہ کابینہ نے ہدایت کی کے ایم پی اے فنڈز سے تعمیر شدہ پرائمری اسکولوں کے ایس این ایز کو بھی فوری طور پرمنظور کیاجائے تاکہ تعمیرہونے کے فوراً بعد وہاں تدریسی عمل شروع کیا جاسکے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی بہت وقت ضائع کیا، ہمیں تیزی سے کام کرنا ہوگا تب جاکے ہم عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں جب کہ عوام کا پیسہ اور وسائل عوام پر خرچ ہونے چائیں اس سلسلے میں تمام محکمے اپنی کارکردگی میں بہتری لاکر عوام کو تبدیلی کاا حساس دلائیں۔
Load Next Story