شریفوں اور ان کے کرپٹ حواریوں کو فرار کا موقع نہیں دیں گےعمران خان

لودھراں میں شکست کے بعد سوچ لیا ہے کہ آگے کیا کرنا ہے، چیرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک February 13, 2018
لودھراں میں شکست کے بعد سوچ لیا ہے کہ آگے کیا کرنا ہے، چیرمین پی ٹی آئی ۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شریفوں اور ان کے کرپٹ حواریوں کو فرار کا موقع نہیں دیں گے جب کہ قومی مجرموں کو جیلوں میں ڈال کر ان سے قوم کا پیسہ نکلوائیں گے۔

اسلام آباد میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنی بار میں ہارا ہوں پاکستان کی تاریخ میں کوئی نہیں ہارا جب کہ ایسا نہیں ہوتا کہ باپ لیڈر ہو اور بیٹا بھی لیڈر بن جائے البتہ حیران کن بات یہ ہے کہ ایک بچے نے پہلی بار الیکشن لڑا اور 91 ہزار ووٹ حاصل کیے۔

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ظالم اور کرپٹ سیاستدانوں سے سیاست آزاد کروائے بغیر پاکستان کا استحکام اور ترقی ممکن نہیں کیوں کہ قوم کے وسائل لوٹ کر شریفوں اور زرداریوں نے قوم کو غریب بنایا ہے، اداروں کو ان کے آئینی کردار سے روکنے کے لیے بےشمار حملے کئے گئے جب کہ چوری شدہ دولت بچانے کے لیے کرپٹ سیاست دانوں کی جانب سے ملک میں انتشار کی کوششیں کی گئیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم شریفوں اور ان کے کرپٹ حواریوں کو فرار کا موقع نہیں دیں گے، قومی مجرموں کو جیلوں میں ڈالیں گے اور ان سے قوم کا پیسہ نکلوائیں گے، خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی کارکردگی کا پوری دنیا اعتراف کر رہی ہے جب کہ پی ٹی آئی اس مرتبہ پنجاب اور دیگر صوبے بھی تبدیلی کا حصہ بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں