لاہور ہائیکورٹ نے صدر آصف زرداری کےخلاف دو عہدوں کا کیس نمٹادیا

ریاست کے سب سے بڑے عہدے دارکا قانون کی حکمرانی کوماننا آئین کےتقدس اوربالادستی کا اظہارہے، عدالت


ویب ڈیسک March 29, 2013
ریاست کے سب سے بڑے عہدے دارکا قانون کی حکمرانی کوماننا آئین کےتقدس اوربالادستی کا اظہارہے، عدالت فوٹو: فائل

پارٹی عہدے سے استعفے کےبعد لاہورہائیکورٹ نے صدرآصف علی زرداری کے دوعہدوں سے متعلق توہین عدالت کا کیس نمٹا دیا۔

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بینچ نے صدرآصف علی زرداری کے دوعہدوں سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدرِمملکت کا عدالتی فیصلے پرعمل کرنا خوش آئند ہے، ریاست کے سب سے بڑے عہدے دارکا قانون کی حکمرانی کوماننا آئین کےتقدس اوربالادستی کااظہارہے، عدالت توقع رکھتی ہے کہ صدرِمملکت "فادرآف دی نیشن" کے طورپرکام کرتے رہیں گے، ان کا غیرجانب دارہونا مثبت پیش رفت ہے، اب اس کیس کومزید جاری رکھنا ضروری نہیں رہا۔

اس موقع پر وفاق کے وکیل وسیم سجاد نے عدالت کوبتایا کہ صدر زرداری نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، عدالت کے حکم پرمن وعن عمل ہوچکا ہے، ایوانِ صدرمیں بھی سیاسی سرگرمیاں ختم کردی گئی ہیں، وسیم سجاد نے صدر کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے اوربلاول بھٹو کے پارٹی سربراہ بننے کے کاغذات بھی عدالت میں پیش کردئیے جس پرعدالت نے صدر زرداری کا کیس نمٹا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں