ایس ایس پی یقین دہانی لائیں ورنہ معطلی کے احکامات جاری کریں گے عدالت

مزید وقت دیا جائے مثبت نتائج دیں گے، کیس میں ملوث کانسٹیبل معطل کردیا، ایس ایس پی آپریشن


ویب ڈیسک March 29, 2013
مزید وقت دیا جائے مثبت نتائج دیں گے، کیس میں ملوث کانسٹیبل معطل کردیا، ایس ایس پی آپریشن۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے سردار خان قتل کیس میں ایس ایس پی آپریشن یاسین فاروق کو حکم دیا ہے کہ وہ کسی اعلی افسر سے ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی لائیں یا اپنی معطلی کا نوٹی فکیشن ورنہ عدالت آپ کو معطل کر دے گی۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سردار خان قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ایس ایس پی آپریشن یاسین فاروق نے عدالت کو بتایا کہ ٹیم ملزم روح اللہ کو پکڑنے افغانستان بھی گئی، مزید وقت دیا جائے مثبت نتائج دیں گے، کیس میں ملوث کانسٹیبل معطل کردیا جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو معطل کیوں نہیں کیا گیا آئی جی معطل ہونا چاہیے تھا، عدالت کے حکم پر روح اللہ گرفتار ہوا پھر پولیس کی موجودگی میں فرار ہوگیا، اس موقع پر آئی جی اسلام آباد بنیامین خان نے پیش ہو کر عدالت کو بتایا کہ روح اللہ جس کونے میں بھی چھپا ہوا ڈھونڈ لاؤں گا پہلے بھی پکڑا تھا۔

عدالت نے پولیس رپورٹ مستردکرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن اسلا م آباد کو حکم دیا کہ وہ کسی اعلی افسر سے ملزم کی گرفتار ی کی یقین دہانی لائیں یا اپنی معطلی کا نوٹی فیکشن ورنہ ہم آپ کی معطلی کے احکامات جاری کریں گے

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں