سپریم کورٹ نے وکیل راجا محمد خان کے قتل کانوٹس لے لیا

پولیس سے ایک چوہا تک تو پکڑا نہیں جاتا قاتل کیا پکڑیں گے۔ جسٹس گلزار احمد

پولیس سے ایک چوہا تک تو پکڑا نہیں جاتا قاتل کیا پکڑیں گے۔ جسٹس گلزار احمد فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے وکیل راجا محمد خان کے قتل کانوٹس لے لیا۔


سپریم کورٹ نے راولپنڈی میں وکیل راجا محمد خان کے قتل کا ازخود نوٹس لے لیا، اس موقع پر جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ پولیس سے ایک چوہا تک تو پکڑا نہیں جاتا قاتل کیا پکڑیں گے، دوسری جانب راجا محمد خان کی ہلاکت پر وکلا کا جڑواں شہروں میں عدالتی بائیکاٹ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز چوہدری محمد خان کی کار پر فوجی فاؤنڈیشن اسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story