پرویزمشرف کی تین کیسزمیں عبوری ضمانت میں 21 دن کی توسیع

سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی گئی۔


ویب ڈیسک March 29, 2013
سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی گئی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سندھ ہائیکورٹ نے ججز برطرفی، بے نظیر بھٹو اور اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی عبوری ضمانت میں 21 دن کی توسیع کردی ہے جبکہ پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

سابق صدرپرویزمشرف ججزبرطرفی، اکبربگٹی اوربے نظیربھٹوقتل کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لئےسندھ ہائیکورٹ پہنچے تو انہیں عقبی راستے سے عدالت میں لایا گیا، اس موقع پررینجرزنے سندھ ہائیکورٹ اوردیگرعدالتوں کےگرد سیکیورٹی کا حصارقائم کردیا، جیسے ہی پرویزمشرف چیف جسٹس مشیرعالم کی عدالت پہنچےتووکلاء نےاحتجاج شروع کردیا اورعدالت میں گھسنےکی کوشش کی۔

اس موقع پرعدالت کےدروازے بند کردیئے گئے جبکہ رینجرز نے پوزیشنیں سنبھال لیں۔ جس پروکلاء اورینجرز میں ہاتھاپائی بھی ہوئی اس دوران پرویز مشرف پر جوتا پھینکنے کی کوشش بھی کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |